نیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ نے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑادی

 

کراچی (تشکر نیوز) – نیو کراچی ٹاؤن کی سابقہ سبقت برقرار رکھتے ہوئے، منتخب بلدیاتی نمائندوں اور میونسپل کمشنر ایاز حمید اللہ بلوچ کی مشترکہ کوششوں سے ماہ اکتوبر کی تنخواہوں کی ادائیگی کردی گئی۔ اس اقدام کے نتیجے میں نیو کراچی ٹاؤن کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کراچی میں منشیات کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، حب چوکی سے سپلائر گرفتار

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے ملازمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر ملازمین کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے بجٹ میں اضافہ کردہ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، "ہم نے ماہ نومبر میں ادا کی جانے والی ملازمین اور افسران کی تنخواہیں 30 اکتوبر کو ہی جمع کرادی تھیں۔”

محمد یوسف نے یہ بھی بتایا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے نیو کراچی ٹاؤن کے ملازمین کے ساتھ ساتھ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مسیحی ملازمین کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ نومبر کے آغاز میں ان کی عید کے تہوار کے لیے مسیحی قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے۔

 

 

چیئرمین نے یہ بھی بتایا کہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں نے جب سے اختیارات سنبھالے ہیں، وہ عوام کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ نیو کراچی ٹاؤن کے افسران اور ملازمین کی بہتری کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں۔ اس موقع پر افسران اور ملازمین نے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن، وائس چیئرمین، اور میونسپل کمشنر کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ "اس مہنگائی میں معاشی مشکلات سے دو چار ہیں، ان حالات میں تنخواہوں کی بروقت ادائیگی ہماری مشکلات میں آسانی پیدا کرنے کے مترادف ہے۔”

62 / 100

One thought on “نیو کراچی ٹاؤن کی انتظامیہ نے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی سے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑادی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!