کراچی میں انسدادِ جرائم کی کامیاب کارروائیاں: پولیس نے متعدد ملزمان گرفتار کرلیے

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے احکامات کی روشنی میں کراچی پولیس کی انسدادِ جرائم کے حوالے سے مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ضلعی پولیس نے ڈاکوؤں کے ساتھ 21 مقابلے کیے، جن میں تین ڈاکو ہلاک اور 21 زخمی ہوئے۔ ان کارروائیوں کے نتیجے میں 25 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 23 مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ اور 10 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں۔

ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز، ساڑھے 4 کروڑ بچوں تک رسائی کا ہدف

کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور ساوتھ زونز میں پولیس نے مجموعی طور پر 651 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔ منشیات کے خلاف جاری مہم کے دوران مختلف علاقوں سے لاکھوں روپے مالیت کی 75 کلو 678 گرام چرس، 10 کلو 660 گرام آئس/کرسٹال اور ہیروئین برآمد کی گئی۔

 

 

پولیس نے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان سے 113 غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کیا، جبکہ مختلف کارروائیوں میں چھینی و چوری شدہ 46 موٹر سائیکلیں اور 5 گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔

61 / 100

One thought on “کراچی میں انسدادِ جرائم کی کامیاب کارروائیاں: پولیس نے متعدد ملزمان گرفتار کرلیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!