تشکر نیوز: محکمہ ایکسائز نارکوٹکس کنٹرول کی ٹیم نے شہر کے مختلف علاقوں میں دو بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ ملیر کے علاقے غریب آباد میں ایکسائز انسپکٹر محمد زبیر لاکھو کی سربراہی میں کارروائی کے دوران ایک بدنام زمانہ منشیات فروش گروہ کو پکڑا گیا، جس میں 2 خواتین سمیت 4 افراد شامل ہیں۔
آئی جی سندھ کی زیر صدارت منشیات مافیا اور اشتہاری ملزمان کے خلاف اہم اجلاس
گرفتار شدگان میں منیرہ عرف فضا، عزیزہ عرف چلی، امجد، اور گل شیر عرف گڈو شامل ہیں۔ ایکسائز ٹیم نے 5 موبائل گاڑیوں کی مدد سے کارروائی کی، جس کے دوران ملزمان ہیروئن کی پیکنگ میں مصروف تھے۔ ان کے قبضے سے 506 گرام ہیروئن چھوٹی تھیلیوں کی صورت میں برآمد کی گئی۔
ایکسائز حکام کے مطابق، گرفتار منشیات فروش پہلے بھی تھانہ ملیر سٹی میں درج مختلف مقدمات میں گرفتار ہو چکے ہیں اور یہ ملزمان عادی مجرم ہیں۔ مزید برآں، ملزمان کے بارے میں معلومات 24 نیوز کے ذریعے بھی موصول ہوئی تھیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے اور انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔