جامعہ این ای ڈی کے 210ویں سنڈیکیٹ اجلاس میں تعلیمی اور انتظامی اصلاحات، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری

تشکر نیوز:  جامعہ این ای ڈی کے 210ویں سنڈیکیٹ اجلاس کا انعقاد وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی زیر صدارت ہوا، جس میں تعلیمی، مالیاتی اور انتظامی امور سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں گزشتہ سفارشات کی منظوری کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ جات میں ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کراچی کا دورہ، انووسٹا انڈس آئی ٹی پارک کا افتتاح

وائس چانسلر نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کو خوش آئند قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اکتوبر سے تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ ادائیگی کی جائے گی جبکہ جولائی اور اگست کے بقایاجات بھی اسی مہینے میں ادا کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ ملازمین کی فلاح و بہبود اور حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ٹیکسٹائل انجینئرنگ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر شیراز کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، جبکہ ان کی جگہ پروفیسر ڈاکٹر بلال زاہد کو ٹیکسٹائل انجینئرنگ کا نیا چیئرمین مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

اس موقع پر تھر انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سول انجینئرنگ شعبے کے پروفیسر ڈاکٹر صداقت اللہ خان کی چیئرمین شپ جاری رکھنے کی بھی منظوری دی گئی۔ مزید برآں، اجلاس میں اسٹیم سینٹر کے قیام کی منظوری دی گئی، جسے جامعہ کی سابقہ طالبہ عاصمہ ایم ہاشمی کے نام سے منسوب کیا جائے گا، جنہوں نے طلبہ کے لیے اس سینٹر کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

 

علاوہ ازیں، پانچ پی ایچ ڈی ڈگریوں کی منظوری بھی اجلاس کا حصہ رہی۔ اجلاس میں معین الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، سیکریٹری آئی ٹی سندھ نور احمد سموں، سیکریٹری سندھ ایجوکیشن کمیشن معین الدین صدیقی، اور دیگر اراکین نے شرکت کی۔

55 / 100

One thought on “جامعہ این ای ڈی کے 210ویں سنڈیکیٹ اجلاس میں تعلیمی اور انتظامی اصلاحات، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!