تشکر نیوز: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کراچی کے دورے کے دوران پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آرمی چیف نے کراچی میں انووسٹا انڈس آئی ٹی پارک کا افتتاح بھی کیا۔
آئی ٹی ایل انرجی کا انقلابی سولر سلوشن، پاکستانی مارکیٹ میں نیا باب رقم
افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، انووسٹا انڈس آئی ٹی پارک نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں معیاری تربیت فراہم کرنے کے لیے ایک جدید پلیٹ فارم مہیا کرے گا، جس کا مقصد نوجوانوں کو ہنر مند بناتے ہوئے ملکی ترقی میں ان کا کردار بڑھانا ہے۔
آرمی چیف نے آئی ٹی پارک کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے منصوبے نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ملک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے نہایت اہم ہیں۔