شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔
توشہ خانہ 2 کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 2 اکتوبر کی تاریخ مقرر
یاد رہے کہ 20 ستمبر کو بھی شمالی اور جنوبی وزیرستان میں ایسی ہی کارروائیوں میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے 7 ستمبر کو ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے چار خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کرکے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی کوشش ناکام بنادی تھی۔ اسی طرح اگست کے آخر میں وادی تیراہ میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران 25 دہشتگردوں کو بھی ہلاک کیا گیا تھا۔