آرمی چیف کا جنوبی وزیرستان کے ضلع وانا کا دورہ؛ افسران و جوانوں سے ملاقات

تشکر نیوز: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے ضلع وانا کا دورہ کیا جب کہ اس موقع پر آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔

آئی جی سندھ کی زیر صدارت چینی باشندوں کی سیکورٹی پر اجلاس

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے ضلع وانا کا دورہ کیا، آرمی چیف کو سیکیورٹی صورت حال سمیت انسداد دہشت گردی کے خلاف آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔

 

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کو علاقے میں ترقیاتی اقدامات سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی جب کہ جنرل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور افسران و جوانوں کی آپریشنل تیاریوں سمیت بلند حوصلے کی تعریف کی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک فوج دشمنوں کے تمام عزائم کو ناکام بنادے گی، خیبرپختونخوا پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تکنیکی مدد فراہم کرتے رہیں گے۔

آرمی چیف نے فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دشمن قوتوں سمیت ان کے سہولت کاروں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان پاک فوک نے کہا کہ آرمی چیف نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے میں عوام کے کردار کی بھی تعریف کی جب کہ کے پی کی عوام کی خوشحالی اورترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کےعزم کا اعادہ کیا۔

 

 

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف قبائلی عمائدین کی غیرمتزلزل حمایت پرشکریہ ادا کیا، یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جب کہ آرمی چیف کے وانا پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔

64 / 100

One thought on “آرمی چیف کا جنوبی وزیرستان کے ضلع وانا کا دورہ؛ افسران و جوانوں سے ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!