آئی جی سندھ کی زیر صدارت چینی باشندوں کی سیکورٹی پر اجلاس

تشکر نیوز: آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقد ہوا، جس میں چینی باشندوں کی سیکورٹی اور اسپیشل پروٹیکشن یونٹ (SPU) میں ضروری اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی، اسٹبلشمنٹ، آئی ٹی اور ایس پی یو سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔

کراچی کی سڑکوں کی مرمت میں تاخیر، میئر کراچی کے احکامات نظرانداز

اجلاس کے دوران ڈی آئی جی ایس پی یو نے چینی شہریوں، خصوصاً سی پیک اور نان سی پیک پروجیکٹس پر کام کرنے والے ماہرین کی سیکورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں پاس آؤٹ ہونے والے 1100 نئے اہلکار ایس پی یو میں شامل ہو چکے ہیں، جو سیکورٹی پلان کے تحت تعینات کیے جا رہے ہیں۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ایس پی یو میں بہترین افسران اور اہلکاروں کی تعیناتی کی ضرورت پر زور دیا اور چینی شہریوں کی سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں کو جسمانی اور ذہنی طور پر چست اور متحرک رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اہلکاروں کی ڈیوٹی کے اوقات کار اور سہولیات کا خاص خیال رکھنے کی بھی تاکید کی۔

 

 

مزید برآں، آئی جی سندھ نے ایس پی یو کے اہلکاروں کی ذہنی نشونما اور چاک و چوبند رکھنے کے لیے خصوصی نصاب کی تشکیل کا حکم دیا۔ انہوں نے چینی شہریوں اور ماہرین کو بلٹ پروف گاڑیوں کی فراہمی کے لیے ان کے میزبانوں کو پابند کرنے کی ہدایت بھی کی تاکہ ان کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

63 / 100

One thought on “آئی جی سندھ کی زیر صدارت چینی باشندوں کی سیکورٹی پر اجلاس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!