تشکر نیوز: کراچی کے علاقے بہادرآباد کی عالمگیر روڈ پر واقع معروف فوڈ چین ضمیر انصاری بار بی کیو ریسٹورینٹ پر سندھ فوڈ اتھارٹی نے چھاپہ مارا، جس کے دوران ریسٹورینٹ کے اندر چوہوں کی موجودگی اور ناقص و غیر معیاری خام مال کا انکشاف ہوا۔ صفائی کے ناقص انتظامات اور غلاظت کے باعث ریسٹورینٹ کو فوری طور پر سیل کر دیا گیا۔
لانڈھی میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار
مزید چھان بین کے دوران ضمیر انصاری کے رہائشی عمارت میں موجود غیر قانونی کارخانے کا بھی معائنہ کیا گیا، جہاں زائد المیعاد گھی، مصالحے اور مضر صحت اجینو موتو نمک پائے گئے۔ ان سنگین خلاف ورزیوں کے باعث مذکورہ کارخانہ بھی سیل کر دیا گیا۔