شرافی گوٹھ پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل لفٹرز اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار

تشکر نیوز: شرافی گوٹھ پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ دوران گشت پولیس نے موٹرسائیکل پر سوار مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی، لیکن ملزمان کے فرار کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔

کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کی مزار قائد پر حاضری، شہداء کے لواحقین سے ملاقات

گرفتار ملزمان کی شناخت زاہد حسین ولد خدا بخش اور صابر ولد غلام مصطفی کے نام سے ہوئی ہے۔ ان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پستول بمعہ گولیاں اور وارداتوں کے دوران شہریوں سے چھینی گئی 2 عدد Honda-125 موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔

دوران تفتیش، ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ شرافی گوٹھ سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں اور اسلحے کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے۔

گرفتار ملزم زاہد حسین ماضی میں بھی تھانہ شیداد کوٹ کی حدود سے گرفتار ہو چکا ہے۔ برآمد شدہ موٹرسائیکلیں شرافی گوٹھ اور حیدری مارکیٹ تھانوں کی حدود سے ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران اسلحے کے زور پر چھینی گئی تھیں۔

 

 

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحے کو فرانزک کے لیے بھجوا دیا ہے اور مزید کرمنل ریکارڈ کی جانچ جاری ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

61 / 100

One thought on “شرافی گوٹھ پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل لفٹرز اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!