کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کی مزار قائد پر حاضری، شہداء کے لواحقین سے ملاقات

تشکر نیوز:  کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے یوم دفاع کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔

کراچی: دہشتگردوں کو اداروں کے خلاف تنقید سے فائدہ پہنچتا ہے، وزیر بلدیات سعید غنی

بعد ازاں، کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار شہداء کے گھروں پر گئے اور بریگیڈیئر حسین شہید اور حوالدار اعظم شہید کے لواحقین سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، کور کمانڈر نے شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں، جن کی قربانیوں کی بدولت آج ہم ایک خودمختار اور باوقار ریاست ہیں۔

ae21d2d6 8a34 4fe4 8c8f 722311c6de10 74b639b5 7a3a 42ee a637 974a1e087b9e e1725631955783

شہداء کے لواحقین نے کور کمانڈر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ملک کی خاطر مزید قربانیوں سے دریغ نہیں کریں گے۔ اس موقع پر کور کمانڈر نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کی مزار قائد پر حاضری، شہداء کے لواحقین سے ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!