سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مارک زکربرگ کو جیل بھیجنے کی دھمکی

تشکر نیوز: سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کو جیل بھیجنے کی دھمکی دے دی ہے۔ ٹرمپ نے اپنی نئی کتاب "سیو امریکہ”، جو 3 ستمبر کو لانچ کی جائے گی، میں مارک زکربرگ کے حوالے سے لکھا ہے کہ اگر زکربرگ نے 2024 کے صدارتی انتخابات میں دھوکہ دینے کی کوشش کی تو انہیں جیل بھیجا جائے گا۔

ضلع خیبرمیں فتنۃ الخوارج کیخلاف جاری آپریشن میں شامل پاک فوج کے تاثرات

ٹرمپ نے زکربرگ پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے 2020 کے صدارتی انتخابات میں ان کے خلاف سازش کی تھی جس کے نتیجے میں ٹرمپ انتخابات ہار گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ زکربرگ نے بظاہر ان کے ساتھ اچھا بننے کی کوشش کی، لیکن پس پردہ ان کے خلاف سازش کی گئی۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اس بار زکربرگ پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

 

 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، مارک زکربرگ نے اس الزام کے جواب میں کہا ہے کہ ان کا مقصد غیر جانبدار رہنا ہے اور اس بار کی انتخابی مہم میں وہ کوئی کردار ادا نہیں کریں گے۔ زکربرگ کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے کوئی ایسا عمل نہیں ہوگا جس سے انتخابات پر اثر پڑے۔

55 / 100

One thought on “سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مارک زکربرگ کو جیل بھیجنے کی دھمکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!