تشکر نیوز: تحریک انصاف نے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کی تشکیل کا خیرمقدم کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی، بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ان کی جانب سے مذاکرات کا اختیار محمود اچکزئی کو دیا گیا ہے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مارک زکربرگ کو جیل بھیجنے کی دھمکی
سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انہیں حکومتی کمیٹی کی تشکیل کے بارے میں کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی، لیکن مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کی تشکیل کو ایک مثبت قدم قرار دیا۔
بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ محمود اچکزئی کے حکومت سے مذاکرات کرنے پر انہیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ اگر محمود اچکزئی مذاکرات کے بعد تجاویز لاتے ہیں تو تحریک انصاف ان پر غور کرے گی۔ مزید یہ کہ مذاکرات کب اور کس بنیاد پر ہوں گے، اس کا فیصلہ حکومت کی صوابدید پر ہے۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پی ٹی آئی سے بالواسطہ بات چیت کے لیے محمود اچکزئی سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اس بات کے حق میں ہیں کہ پی ٹی آئی کے ساتھ براہِ راست اور اتحادی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات ہوں۔ تاہم، نون لیگ کی جانب سے محمود اچکزئی کے توسط سے پس پردہ مذاکرات کی پیشکش بھی کی گئی ہے، اگرچہ بالواسطہ بات چیت کو مؤثر نہیں سمجھا جا رہا۔