تشکر نیوز: پاکستان میں خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، جس میں انہیں بڑی کامیابیاں ملی ہیں۔ ان آپریشنز میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں خوارج کا اہم سرغنہ، ابو ذر عرف صدام، بھی شامل ہے۔
کراچی: سندھ میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس رپورٹ
بریگیڈ کمانڈر فرنٹیر کور کے مطابق، یہ خوارج افغانستان سے کوہ سفید کے راستے پاکستان کی وادی تیراہ میں داخل ہوئے تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے ان دہشت گردوں کی دراندازی کو ناکام بنانے کے لیے بھرپور کارروائی کی اور ان کے مختلف مخفی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کے متحرک دستوں نے علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے مشن پر کامیابی سے عمل درآمد کیا۔
بریگیڈ کمانڈر ایس ایس جی نے بتایا کہ مربوط حکمت عملی کے تحت مقامی آبادی اور پاک فوج کو کم سے کم نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، جبکہ دشمن کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا گیا۔ اللہ کے فضل و کرم اور جوانوں کی بہادری کی بدولت خوارج کو شدید نقصان پہنچا کر ان کی اعلیٰ قیادت کو ختم کر دیا گیا ہے۔
کمپنی کمانڈر کے مطابق، انہیں وادئ تیراہ میں موجود خوارج کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کا مشن سونپا گیا تھا، جس کے لیے ایس ایس جی اور لائیٹ کمانڈوز کو وادی میں اتارا گیا۔ مشکل حالات اور موسم کی سختیوں کے باوجود، پاک فوج کے جوانوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا۔
سیکیورٹی فورسز فتنہ خوارج کے خلاف اپنی عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پر عزم ہیں اور اس مشن کو اس وقت تک جاری رکھیں گی جب تک آخری خارجی دہشت گرد کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔