کراچی: پولیس نے چاکیواڑہ کے علاقے میں انٹیلیجنس اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدگان کی شناخت رمضان عارف عرف بابا، محمد حسین عرف توصیف اور حمید کے ناموں سے ہوئی ہے۔
کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، جعلی سفری دستاویزات پر مسافر گرفتار
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 112 گرام کرسٹل اور 65 گرام ہیروئن برآمد کی۔ یہ ملزمان لیاری اور اس کے اطراف میں منشیات کی فروخت اور سپلائی میں ملوث تھے۔