کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، جعلی سفری دستاویزات پر مسافر گرفتار

کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات کے ذریعے بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے مسافر عرفان بشیر کو گرفتار کر لیا۔

کراچی: رینجرز اور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب آپریشن، دو ملزمان گرفتار

ملزم فلائٹ نمبر PK783 کے ذریعے کینیڈا جانے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم پیش کیا جانے والا پرتگال کا ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔ مزید تفتیش میں معلوم ہوا کہ اس کے پاسپورٹ پر بھی بیرون ملک آمد کی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔

 

 

ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے جعلی کارڈ ایک ایجنٹ سے 90 لاکھ روپے کے عوض حاصل کیا تھا۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کے اے ایچ ٹی سی کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

61 / 100

One thought on “کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، جعلی سفری دستاویزات پر مسافر گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!