کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، جعلی سفری دستاویزات پر مسافر گرفتار

تشکر نیوز: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ابراہیم فلائٹ نمبر SV700 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا۔ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم کے ایمرجنسی پاسپورٹ پر جعلی تجدید کی مہر لگی ہوئی تھی۔

کیماڑی پولیس کی بڑی کارروائی، لیاری گینگ وار کے اہم کارندے گرفتار، منشیات اور اسلحہ برآمد

مزید تحقیقات میں ملزم جعلی اسٹمپ کے حوالے سے کوئی مستند دستاویز فراہم کرنے میں ناکام رہا۔ اس سلسلے میں پاکستانی مشن جدہ سے بھی رابطہ کیا گیا، جس نے اسٹمپ کو جعلی قرار دیا۔ ملزم کا تعلق کراچی سے ہے اور اسے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے اس کامیاب کارروائی کی تصدیق کی ہے۔

57 / 100

One thought on “کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، جعلی سفری دستاویزات پر مسافر گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!