تشکر نیوز: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر لیاقت آباد پولیس کی گٹکا ماوا فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ لیاقت آباد نمبر 6 کے علاقے میں گلی 420 ہوٹل کے قریب سے ملزم انتظار ولد منیر خان کو گرفتار کیا گیا، جو خفیہ طور پر گٹکا ماوا فروشی میں ملوث تھا اور پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے قبضے سے 60 پیکٹ مضرصحت گٹکا ماوا برآمد ہوئے ہیں۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 374/2024 گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ملزم کا سابقہ ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے، جس میں مختلف مقدمات شامل ہیں:
- FIR نمبر 328/2021 سیکشن 4/5/8(i) GM ایکٹ پی ایس لیاقت آباد
- FIR نمبر 869/2021 سیکشن 4/5/8(i) GM ایکٹ پی ایس لیاقت آباد
- FIR نمبر 595/2023 سیکشن 4/5/8(i) GM ایکٹ پی ایس لیاقت آباد
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے یہ معلومات فراہم کیں۔