سانگھڑ میں زخمی اونٹنی کراچی منتقل، مصنوعی ٹانگ لگانے کا فیصلہ

تشکر نیوز: سانگھڑ میں کٹی ہوئی ٹانگ والی اونٹنی کو علاج کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا۔

صدر پیپلزپارٹی ویمن ونگ فریال ٹالپر کی ہدایت پر ٹانگ کٹنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے زخم کے علاج اور اسے مصنوعی ٹانگ لگانے کے لیے اونٹ کو کراچی پہنچایا گیا۔

آئی ایم ایف جہاں جاتا ہے وہ قوم پنپتی نہیں برباد ہوتی ہے، امیر جماعت اسلامی

اینیمل ہسپتال کے افسر ڈاکٹرخوشی محمد راجپوت کی نگرانی میں کراچی لایا گیا۔ رات گئے اینیمل ویلفیئر کمیٹی کے ممبران زخمی اونٹنی کو اپنی نگرانی میں کراچی لائے اور اینیمل شیلٹر کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے زخمی اونٹنی کا علاج شروع کردیا۔

پی پی رہنما سمیتا افضال سید کے مطابق اینیمل شیلٹر میں اونٹنی پرسکون محسوس کررہی ہے۔ زخمی اونٹنی کا مکمل علاج اور ریہیب کیا جائیگا اور مصنوعی پاؤں لگایا جائیگا۔

 

 

54 / 100

One thought on “سانگھڑ میں زخمی اونٹنی کراچی منتقل، مصنوعی ٹانگ لگانے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!