تشکر نیوز: وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے تاریخی ورثے ٹیراکوٹا واریئر میوزیم کا دورہ کیا۔
تشکر نیوز کے مطابق، اس موقع پر چین کے اعلیٰ حکام اور پاکستانی کابینہ کے اراکین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ دورے کے دوران، چین کے اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی اور انہوں نے مختلف یادگاروں کا معائنہ کیا۔
عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے فیصلے کےخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
وزیر اعظم شہباز شریف نے میوزیم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور تاریخی ورثے کی خوبصورتی اور چینی ہنر کی تعریف کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ میں چینی صدر شی جن پنگ کا میوزیم کے دورے کی دعوت پر شکر گزار ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں بھی تاریخی مقامات کی بحالی کے بعد انہیں سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔