عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے فیصلے کےخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

تشکر نویز: لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے کابینہ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔

تشکر نیوز کے مطابق، جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 10 جون کو عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ یاد رہے کہ عدالت نے پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے۔

9 مئی کے کرداروں کو سزا دلانے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع

29 مئی کو سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کی جانب سے سنگین مقدمات کی منظوری کے اقدام کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

عمران خان نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ وہ پنجاب حکومت کے اس اقدام کو کالعدم قرار دے۔

واضح رہے کہ 25 مئی کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور دیگر رہنماؤں کے خلاف آرمی سمیت دیگر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے پر مزید مقدمات کی منظوری دی تھی۔

صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پنجاب کابینہ نے عمران خان اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں قانونی کارروائی کی منظوری دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان مسلسل ریاستی اداروں کے خلاف بیانیہ بنا رہے ہیں اور وہ مجیب الرحمٰن بننے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والے رہنما بھی ان کی پیروی کر رہے ہیں، لہذا پنجاب کابینہ نے ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے وزارت داخلہ جلد ضروری اقدامات کرے گی۔ عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں پر مزید مقدمات درج کرنے کے بارے میں سوال پر انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے صوبائی وزارت داخلہ اقدامات کرے گی۔

66 / 100

One thought on “عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے فیصلے کےخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!