سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں واٹر کارپوریشن کے ماحولیاتی اور سماجی سیل کے قیام کے متعلق مشاورتی ورکشاپ کی صدارت کر رہے ہیں۔

تشکر نیوز: چیف ایگزیکٹو آفیسر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی انجینئر سید صلاح الدین احمد کی زیر صدارت ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں واٹر کارپوریشن کے ماحولیاتی اور سماجی سیل کے قیام کے متعلق مشاورتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا،

مشاورتی ورکشاپ میں واٹر کارپوریشن کے سید عمران اقبال زیدی، خرم شہزاد، سکندر زرداری، آفتاب عالم چانڈیو، انتخاب احمد راجپوت، محمد علی شیخ، سید عامر رشید، غلام صدیق مگسی، ساجد نظام، عبدالغني شيخ اور سید سردار شاہ سمیت عالمی بینک کنسلٹنٹس اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے،

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے سے روک دیا

ورکشاپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد کسی بھی معلوماتی کے خلا کو دور کرنا ہے اور واٹر کارپوریشن کے ماحولیاتی اور سماجی سیل کی تشکیل کو حتمی شکل دینا ہے، ماحولیاتی مشاورتی ورکشاپ کے مطالعے کے مقاصد اور دائرہ کار یہ تھا کہ واٹر کارپوریشن کی طرف سے فراہم کردہ مینڈیٹ اور خدمات سے متعلقہ تمام ماحولیاتی اور سماجی پہلوؤں کی نشاندہی کریں، واٹر کارپوریشن کے مینڈیٹ اور خدمات سے متعلقہ صوبہ سندھ اور پاکستان کے قوانین اور ضوابط کا جائزہ لیں،

پانی اور صفائی کی خدمات کے شعبے میں بین الاقوامی بہترین طریقوں کی نشاندہی کریں، واٹر کارپوریشن کی ماحولیاتی اور سماجی پالیسیوں کے طریقہ کار اور رہنما خطوط کا جائزہ لیں، موجودہ ماحولیاتی اور سماجی ادارہ جاتی ڈھانچے، نظام، جسمانی، انسانی وسائل، منصوبوں کے ڈیزائن، نفاذ اور آپریشنل مراحل کے دوران ماحولیاتی اور سماجی کے پہلوؤں کو منظم کرنے کے لیے واٹر کارپوریشن کی صلاحیت کا جائزہ لینا ہے اور واٹر کارپوریشن میں جاری ادارہ جاتی

اصلاحات کے مطابق ماحولیاتی اور سماجی سیل کے قیام کے لیے روڈ میپ تیار کرنا ہے، مشاورتی ورکشاپ میں عالمی بینک کے کنسلٹنٹس کے مطالعے کا پس منظر اور ان کے ذریعے مطالعے کی پیشکش کی معلومات کے خلا کو پُر کرنے پر تبادلہ خیال ہوا اور ماحولیات کی ترتیب پر بحث مباحثہ بھی ہوا،

 

 

واضح رہے کہ واٹر کارپوریشن کے ماحولیاتی اور سماجی سیل کا مقصد واٹر کارپوریشن کے اندر ایک ادارہ جاتی انتظام قائم کرنا ہے جو واٹر کارپوریشن کے آپریشنز اور ترقیاتی سرگرمیوں سے منسلک ماحولیاتی اور سوشل مینجمنٹ سسٹم (ESMS) کے افعال کو لینے کے قابل اور زمہ دار ہو

54 / 100

One thought on “سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد ایم ڈی سیکریٹریٹ کارساز میں واٹر کارپوریشن کے ماحولیاتی اور سماجی سیل کے قیام کے متعلق مشاورتی ورکشاپ کی صدارت کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!