شہر بھر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی اور منصفانہ تقسیم کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہے ہیں، سید صلاح الدین احمد

کراچی (تشکر نیوز) سندھ حکومت کی ہدایات پر واٹر کارپوریشن تمام شہریوں کو بلا تفریق سیاست، مذہب، قوم، ذات اور نسل کے فراہمی و نکاسی آب کی تمام تر سہولیات فراہم کر رہی ہے،

شہر بھر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی اور منصفانہ تقسیم کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہے ہیں، سید صلاح الدین احمد

واٹر کارپوریشن شہر بھر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی اور منصفانہ تقسیم کو ممکن بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے اور واٹر کارپوریشن ایک نئے عزم اور نئی پہچان کے ساتھ شہریوں کی بھرپور خدمت کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے،

اس سلسلے میں واٹر کارپوریشن کو پوری امید ہے کہ شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز واٹر کارپوریشن کی آمدنی بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے تاکہ واٹر کارپوریشن شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی مزید بہتر سہولیات فراہم کرسکے، ان خیالات کا اظہار سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے رہنما ایم کیو ایم پاکستاں و رکن قومی اسمبلی سید امین الحق اور قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی علی خورشید کی قیادت میں آنے والے وفد سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات کے دوران ضلع غربی سے تعلق رکھنے والے اراکینِ سندھ اسمبلی سمیت سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان، چیف انجینئر بلک سکندر زرداری، چیف انجینئر سیوریج آفتاب چانڈیو اور چیف انجینئر واٹر محمد علی شیخ موجود تھے،

رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے شہر کے مختلف علاقوں میں درپیش فراہمی و نکاسی آب کے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں انہوں نے واٹر کارپوریشن حکام سے کے فور منصوبے سمیت دیگر جاری فراہمی و نکاسی آب کے پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا، رہنماؤں نے واٹر کارپوریشن حکام کو مکمل یقینی دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ تمام منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے وفاقی و صوبائی حکومت سے بات کریں گے تاکہ شہریوں کو پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے،

سی ای او واٹر کارپوریشن نے رہنماؤں کو تمام شکایات کے فوری حل کی مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کی ہدایت پر شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی کیونکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اس ضمن میں شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر آگے بڑھیں گے اور انشاء اللہ آنے والے وقت میں سب کو واضح فرق نظر آئے گا،

انکا کہنا تھا پانی چوری اور اس کے ضیاع کو روکنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، پانی قدرت کی ایک بہت بڑی نعمت ہے اس کا ضیاع یا چوری کسی صورت میں قبول نہیں ہے کیونکہ پانی پر صرف شہریوں کا حق ہے جس پر کسی کو ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، انکا مزید کہنا تھا کہ واٹر کارپوریشن ایک نئے عزم اور نئی پہچان کے ساتھ شہریوں کی بھرپور خدمت کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

 

46 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!