تشکر نیوز: وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ سندھ سعید غنی کی زیر صدارت پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ انجنئیرنگ سہیل احمد قریشی، چیف انجنئیر حیدرآباد ارشاد قریشی، مختلف ڈسٹرکٹ کے ایکس ای این و دیگر موجود تھے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر سعید غنی نے صوبے میں پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ کے تحت جاری 375 سے زائد جاری اسکیموں پر تفصیلی بریفنگ لی۔
وزیر بلدیات، ہائوسنگ ٹائون پلاننگ و پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ سندھ سعید غنی کی زیر صدارت پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ کا اہم اجلاس منعقد
سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ سندھ نے اجلاس میں بتایا کہ رواں سال 75 سے زائد اسکیموں کو اپنے مقررہ وقت پر مکمل جبکہ باقی مانندہ کو اس سال کے آخر اور کچھ کو آئندہ سال میں مکمل کرلیا جائے گا۔
کچھ اسکیموں کی ریوائس سمری بھیجی گئی ہے، ان کی منظوری کے بعد ان پر بھی تیزی سے کام شروع کردیا جائے گا۔ ایسی تمام اسکیمیں جس سے عوام کو فوری ریلیف ملے، اس کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔
جن اسکیموں میں اگر کچھ مسائل ہیں تو اس کی مکمل رپورٹ آئندہ 24 گھنٹوں میں بنا کر دی جائے تاکہ ان مسائل کو حل کیا جاسکے۔ پانی، سیوریج سمیت عوامی مفاد کی کسی اسکیم میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ کئی اسکیمیں سالہا سال سے مکمل نہیں ہوئی، اس کے اسباب اور اس اسکیم کی موجودہ اسٹیٹس کی رپورٹ بھی آئندہ 24 گھنٹوں میں فراہم کی جائیں۔ سعید غنی
کسی قسم کی کوتاہی کو اب برداشت نہیں کیا جائے گا اور کوئی بھی افسر اس کا مرتکب ہوا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ صوبائی وزیر کی سیکرٹری کو سخت ہدایات