قائد اعظم یونیورسٹی میں منشیات سپلائی کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

اسلام آباد: قائداعظم  یونیورسٹی میں منشیات سپلائی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار  ملزمان کے قبضے سے 11 کلو 9 سو گرام منشیات برآمد ہوئی ہے، ملزمان قائداعظم یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرتے تھے۔

پولیس کا  کہنا ہے کہ  ملزمان نے منشیات جنگل میں چھپائی ہوئی تھی،  منشیات فروشوں کی شناخت مبشرحسین، مدثر علی اور  افضال حسین کے ناموں سے ہوئی ہے جو بری امام کے رہائشی ہیں۔

 

 

ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور اس حوالے سے اہم انکشافات کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!