...

کراچی میں سابق ایس ایس پی کے گھر چوری، چور 30 تولہ سونا،44 لاکھ لے اڑے

تشکر نیوز: کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سابق ایس ایس پی کے گھر چوری کی واردات ہوئی ہے۔ ڈیفنس فیز 8 میں ریٹائرڈ ایس ایس پی کے گھر چوری کی واردات کا مقدمہ ریٹائرڈ ایس ایس پی غلام سرور ابڑو کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے چوری کے وقت گھر پر کوئی نہیں تھا، ملزمان گھر سے 30 تولہ سونا،44 لاکھ روپے اور دیگر اشیاء چوری کرکے لے گئے۔ اہلخانہ کے مطابق ملزمان نے لاکر اور الماریوں کے لاک بھی توڑے، ملزمان جاتے ہوئے سی سی ٹی وی راوئٹر بھی ساتھ لے گئے۔

ایس ایس پی ساجد سدوزئی کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

 

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.