کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کے اضافے سے 2193ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں 1200 روپے فی تونہ کا اضافہ ہوگیا، جس کے بعد نئی قیمت 229400روپے ہوگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 1029روپے کے اضافے سے 196674روپے ہوگئی۔