صدر عارف علوی پر آئین توڑنے کے دو مقدمات ہونگے، بلاول بھٹو

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی پر آئین توڑنے کے دو مقدمات ہوں گے۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ عارف علوی پر ایک مقدمہ عدم اعتماد کے وقت اسمبلی توڑنے کا ہو گا اور دوسرا مقدمہ آئین کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس نہ بلانے کا ہو گا

انہوں نے کہاکہ صدارت عارف علوی کے بس کی بات نہیں،شروع تو وہاں سے ہوں گے کہ علوی صاحب نے آئین توڑا، عارف علوی آئین کو توڑتے ہوئے اپنا فرض نہیں نبھا رہے، صدر آئینی ذمہ داری پوری نہیں کرتے تو اسپیکر پوری کردیں گے۔

 بلاول بھٹو زرداری  نے کہاکہ آصف زرداری صدر منتخب ہوں گے اور  صدر منتخب ہونے کے بعد وہ خود گورنرز منتخب کریں گے۔

 

 

انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ آئین، قانون، فیکٹ کی بات کرتی ہے، ذوالفقار علی بھٹو کا جوڈیشل ٹرائل نہیں عدالتی قتل ہوا تھا،آج پھر ہم سپریم کورٹ کی سماعت میں پیش ہوئے،ابھی تک تمام سماعتیں اچھے طریقے سے ہوئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!