بوٹ بیسن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

بوٹ بیسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔
بفر زون کے ارم شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، دو دکانیں متاثر، کوئی جانی نقصان نہیں

پولیس کے مطابق بیچ ویو پارک، بلاک 4 کلفٹن کے قریب کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کی شناخت فیض اللہ ولد امان اللہ، سلمان ولد یار محمد اور رحمت اللہ ولد حمید اللہ کے ناموں سے ہوئی، جبکہ ان کا ساتھی سمیر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے کلفٹن اور ڈی ایچ اے کے علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے تین عدد 30 بور پستول، میگزین، 10 زندہ گولیاں اور سرخ رنگ کی موٹر سائیکل نمبر KQX-7369 برآمد کی۔

پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی موٹر سائیکل تھانہ بوٹ بیسن میں درج مقدمہ نمبر 364/2026 کے تحت چھینی گئی تھی۔ ملزمان نے تھانہ فرئیر کی حدود میں موٹر سائیکل چھیننے سمیت حالیہ اسٹریٹ کرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

دورانِ تفتیش ملزمان کے مقدمات نمبر 294/2026، 331/2026، 346/2026 اور 364/2026 میں ملوث ہونے کی تصدیق بھی ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ بوٹ بیسن میں سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید اہم انکشافات کی توقع ہے۔

One thought on “بوٹ بیسن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!