ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پولیس کا کریک ڈاؤن، اسلحہ، منشیات اور گٹکا ماوا فروشی میں ملوث متعدد ملزمان گرفتار

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، گٹکا ماوا فروشوں اور دیگر قانون شکن افراد کے خلاف مختلف تھانوں کی جانب سے کامیاب کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، جن کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات اور گٹکا ماوا برآمد کرلیا گیا۔
بوٹ بیسن پولیس کی کارروائی، اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

تھانہ عزیز آباد پولیس نے دورانِ گشت ایک رکشہ کی تلاشی کے دوران ملزم جمیل خان کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے بغیر لائسنس 30 بور پستول اور دو زندہ راؤنڈ برآمد ہوئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

تھانہ بلال کالونی پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں تیز رفتاری اور لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلانے والے ملزمان محمد عثمان اور وقاص کو گرفتار کرلیا۔ دونوں کے خلاف مقدمات درج کرکے موٹر سائیکلیں تحویل میں لے لی گئیں۔

تھانہ نارتھ ناظم آباد پولیس نے گٹکا ماوا اور منشیات کے خلاف کارروائیوں میں تین ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان محمد عادل اور اسامہ کے قبضے سے مجموعی طور پر 43 پڑیاں گٹکا ماوا جبکہ ملزم اسماعیل کے قبضے سے 25 گرام آئس برآمد ہوئی۔

تھانہ تیموریہ پولیس نے گٹکا ماوا فروشی میں ملوث ملزم اسلم علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 34 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد کرلیا۔

دریں اثنا، تھانہ لیاقت آباد کے انٹیلی جنس اسٹاف نے کارروائی کرتے ہوئے فراز، عبدالرزاق اور اسماعیل کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش سی آئی سی لیاقت آباد کے حوالے کردی گئی۔

تھانہ سپر مارکیٹ پولیس نے کومبنگ آپریشن کے دوران منشیات فروشی میں ملوث اور مطلوب ریکارڈ رکھنے والے ملزم ایاز کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے 110 گرام آئس، نقدی اور موبائل فون برآمد ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمات درج کرکے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔

One thought on “ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پولیس کا کریک ڈاؤن، اسلحہ، منشیات اور گٹکا ماوا فروشی میں ملوث متعدد ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!