بفر زون میں واقع ارم شاپنگ سینٹر کی پہلی منزل پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو دکانیں متاثر ہو گئیں۔
اوگرا کی بڑی کارروائی، سندھ بلوچستان سرحد پر لاکھوں لیٹر غیرقانونی پیٹرول و ڈیزل ضبط
چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ ارم شاپنگ سینٹر میں قائم دو دکانوں میں لگی، جس سے وہاں موجود 8 موٹر سائیکلیں اور دکانوں کا فرنیچر متاثر ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی کے ایم سی فائر بریگیڈ کے دو فائر ٹینڈرز موقع پر روانہ کیے گئے، جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل قابو پا لیا۔
چیف فائر آفیسر کا کہنا تھا کہ فائر فائٹرز کی مؤثر اور فوری کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا، جبکہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
