یو اے ای کا حزب اللہ سے تعلق پر 16 افراد اور 5 اداروں کو دہشتگرد قرار دینے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات نے لبنان کی تنظیم حزب اللہ سے مبینہ تعلق کے الزام پر 16 افراد اور 5 اداروں کو دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔
برطانوی میڈیا کا انکشاف: بھارتی نیٹ ورکس میں نوکریوں کے لیے مبینہ جعلسازی اور انٹرویو معلومات شیئرنگ

اماراتی میڈیا کے مطابق حکومت نے جن اداروں کو فہرست میں شامل کیا ہے ان پر حزب اللہ سے مالی و تنظیمی روابط کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

فیصلے کے تحت متعلقہ افراد اور اداروں کے اثاثے 24 گھنٹوں کے اندر منجمد کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جبکہ مشتبہ مالی سرگرمیوں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایران میں سیکیورٹی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی حکومت سے منسلک 5 منظم نیٹ ورکس کو ختم کر دیا گیا ہے۔

ایرانی وزارتِ انٹیلی جنس کے مطابق کارروائیوں کے دوران 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

One thought on “یو اے ای کا حزب اللہ سے تعلق پر 16 افراد اور 5 اداروں کو دہشتگرد قرار دینے کا فیصلہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!