8 فروری کو خاندانی سیاست کا خاتمہ ہوگا: ہمایوں اختر خان

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

فیصل آباد: استحكام پاكستان پارٹی كے سینئر نائب صدر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ 8 فروری کو خاندانی سیاست کا خاتمہ ہوگا۔ استحكام پاكستان پارٹی كے سینئر نائب صدر ہمایوں اختر خان نے حلقہ این اے 97 میں انتخابی مہم کے دوران چک نمبر 405 گ ب، چک نمبر 395گ ب میں مختلف كارنر میٹنگز میں شركت کی، حلقہ پی پی 102 سے سردار سكندر حیات جتوئی بھی ہمراہ تھے۔ ہمایوں اختر خان نے جلسے میں موجود لوگوں كو اپنے منشور سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ 8 فروری كو حلقے میں تبدیلی آئے گی، خاندانی سیاست كا خاتمہ ہوگا، میری باقی سیاست اسی حلقے كے لئے ہے، میں عوام كی خدمت كرنے كے لئے یہاں آیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں كے مستقبل كے لئے 8 فروری كوعقاب پرمہر لگائیں، مجھے اور میرے پینل كو كامیاب كرائیں۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!