الیکشن کمیشن کا انوکھا اقدام: محکمہ تعلیم کے چوکیدار، سویپر کو اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر لگا دیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی: الیکشن کمیشن نے انوکھا اقدام اختیار کرتے ہوئے کراچی میں محکمہ تعلیم کے چوکیدار اور سویپر کو اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر تعینات کردیا۔

الیکشن کمیشن نے محکمہ تعلیم کے چوکیدار محمد اشرف کی گورنمنٹ ڈگری سائنس اینڈ کامرس کالج میں ڈیوٹی لگا دی، کالج سویپر پرویز مسیح کو خورشید گورنمنٹ گرلز کالج میں اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر تعینات کردیا۔ آفس کلینر محمد حبیب کو گورنمنٹ سپیریئر کالج میں تعینات کر دیا، دو لیب اسسٹنٹ کو بھی اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسر تعینات کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!