تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
سیہون: سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ایس 77 سیہون سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔
پی پی رہنما مراد علی شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی فتح دیکھ رہا ہوں، سندھ سمیت پورے پاکستان سے لوگ پیپلزپارٹی جوائن کررہے ہیں جب کہ پنجاب میں (ن) لیگ والے کمرے سے بھی باہر نہیں نکل رہے۔
دوسری جانب (ن) لیگ کے رہنما بشیر میمن نے پی ایس 56 ہالہ اورپی ایس 44 شہدادپور سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے جب کہ بشیر میمن کے بھائی نصیر میمن نے پی ایس 56 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔