لاہور: وفاقی وزیر خزانہ Muhammad Aurangzeb نے کہا ہے کہ حکومت 24 کروڑ افراد کو سرکاری نوکریاں فراہم نہیں کر سکتی، روزگار کے مواقع پیدا کرنا نجی شعبے کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں کے استحکام سے مشروط ہے۔
محکمہ موسمیات نے جنوبی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی
وہ Federation of Pakistan Chambers of Commerce and Industry (ایف پی سی سی آئی) لاہور میں پاکستان اکنامک گروتھ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈویلپرز اور بینکرز کو ریکوری کے مسائل کا سامنا ہے، اس حوالے سے وزیر اعظم آئندہ چند روز میں خود بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور پاکستان کی معیشت استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ تعمیراتی شعبے میں سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں جبکہ ٹیکس نیٹ کو وسعت دی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن سے شفافیت آئے گی اور محصولات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ سیمنٹ کی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے اور کنسٹرکشن سیکٹر سے ٹیکس وصولی بھی بڑھ رہی ہے۔ ان کے مطابق آئی ٹی برآمدات تقریباً 10 ملین ڈالر آ رہی ہیں تاہم کچھ رقوم ہنڈی اور حوالہ کے ذریعے بیرون ملک منتقل ہو جاتی ہیں۔
