کراچی — محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں پیر سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے۔
آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ: طلباء کا رینجرز ٹریننگ سینٹر دورہ، قومی شعور میں اضافہ
محکمہ کے مطابق 16 فروری کو مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے باعث پیر کی شام اور منگل کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
مزید برآں، منگل کے روز کراچی سمیت سندھ کے متعدد شہروں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اسی دوران پیر اور منگل کو وزیرستان، بنوں اور ڈی آئی خان کے علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔
یہیں نہیں، 17 فروری کو جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے، جبکہ شمالی بلوچستان، ڈی آئی خان اور ڈی جی خان میں ژالہ باری (hailstorm) کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے عوام سے کہا ہے کہ وہ موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر اپنے سفر اور باہر کے شیڈول میں احتیاط کریں اور تیز ہواؤں، بارش اور ژالہ باری کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں۔
