شہر میں منشیات کی بڑی ترسیل ناکام، 20 کلو سے زائد چرس برآمد، دو ملزمان گرفتار

کیماڑی کے علاقے موچکو چوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر میں منشیات کی بڑی ترسیل کو ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 20 کلو سے زائد چرس برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
Saturday, 24th January 2026

ایس ایس پی ضلع کیماڑی امجد احمد شیخ کے مطابق منشیات کی ترسیل میں ملوث ملزمان مسافر بس کے ذریعے حب چوکی سے کراچی منشیات منتقل کر رہے تھے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران فروٹ کین کے اندر چھپائی گئی بھاری مقدار میں چرس برآمد کی۔

ایس ایس پی کیماڑی نے بتایا کہ برآمد ہونے والی منشیات شہر کے مختلف اندرونی علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی، تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کر کے منصوبہ ناکام بنا دیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت ندیم اور آصف کے نام سے ہوئی ہے، جن کے خلاف تھانہ موچکو میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جس کے دوران مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی تاکہ شہر کو منشیات سے پاک بنایا جا سکے۔

68 / 100 SEO Score

One thought on “شہر میں منشیات کی بڑی ترسیل ناکام، 20 کلو سے زائد چرس برآمد، دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!