کراچی گل پلازہ سانحے کے بعد جاری سرچ آپریشن کے دوران ریسکیو 1122 کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے ملبے سے نقد رقم اور قیمتی اشیاء برآمد کر لیں، جو مکمل شفافیت کے ساتھ اصل مالکان کے حوالے کر دی گئیں۔
گلشنِ ٹاؤن 2: غیر قانونی تعمیرات کا منظم نیٹ ورک، سرکاری خاموشی اور انسانی جانوں کو لاحق سنگین خطرات
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ملنے والی تمام نقد رقم اور قیمتی سامان کو محفوظ طریقے سے تحویل میں لیا گیا اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ان کے مستحق مالکان کے حوالے کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ مجموعی طور پر تقریباً پانچ لاکھ روپے مالیت کی نقد رقم اور دیگر قیمتی اشیاء مالکان تک پہنچائی گئیں، جبکہ اس تمام عمل میں شفافیت اور امانت داری کو یقینی بنایا گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ادارہ نہ صرف انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتا ہے بلکہ ایسے سانحات میں متاثرین کے مالی نقصان کو کم کرنے اور اعتماد کی فضا قائم رکھنے کے لیے بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتا ہے۔