چراغ تلے اندھیرا، فائر سیفٹی کی نگران ایس بی سی اے کا مرکزی دفتر خود غیر محفوظ

کراچی میں عمارتوں میں فائر سیفٹی اقدامات یقینی بنانے کی ذمہ دار سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کا اپنا مرکزی دفتر ہی فائر سیفٹی انتظامات سے محروم نکلا۔ پانچ منزلہ عمارت میں فائر فائٹنگ کے آلات تو نصب ہیں، تاہم بیشتر آلات غیر فعال یا غائب پائے گئے۔

پنجاب میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو مضبوط بنانے کا فیصلہ، ایک ہزار نئی بھرتیوں کی منظوری طلب

تفصیلات کے مطابق ایس بی سی اے کی عمارت کی چوتھی اور پانچویں منزل پر فائر فائٹنگ باکسز موجود ہیں، لیکن ان میں ضروری آلات دستیاب نہیں۔ اس کے علاوہ ہنگامی اخراج کے راستوں پر کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، جو کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال میں سنگین خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔

رابطہ کرنے پر ترجمان سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مصروفیت کے باعث مؤقف دینے سے معذرت کر لی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں ایس بی سی اے نے شہر بھر میں ہائی رائز عمارتوں اور کمرشل پلازوں میں فائر سیفٹی معائنے کا آغاز کیا ہے، تاہم اپنے ہی مرکزی دفتر میں حفاظتی اقدامات کی عدم موجودگی نے ادارے کی کارکردگی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “چراغ تلے اندھیرا، فائر سیفٹی کی نگران ایس بی سی اے کا مرکزی دفتر خود غیر محفوظ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!