گل پلازہ سانحہ: محکمہ بحالی کا ہنگامی اجلاس، 86 افراد لاپتہ، سرچ آپریشن جاری

کراچی: گل پلازہ میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے کے بعد وزیرِاعلیٰ سندھ کے مشیر برائے بحالی گیانچند ایسرانی کی زیرِ صدارت محکمہ بحالی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری بحالی نثار احمد میمن، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے سلمان شاہ، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 سندھ واجد مہر اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

ڈیووس میں غزہ بورڈ آف پیس کا اعلان، پاکستان سمیت 19 ممالک کی شمولیت، ٹرمپ کی حماس کو سخت وارننگ

اجلاس کے دوران ڈی جی ریسکیو 1122، ڈی جی پی ڈی ایم اے اور چیف آپریٹنگ آفیسر ریسکیو 1122 نے سانحے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی جی ریسکیو واجد مہر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سانحے میں اب تک 86 افراد لاپتہ ہیں جبکہ مختلف مقامات سے متعدد لاشیں اور انسانی باقیات بھی برآمد کی جا چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن آئندہ دو دن تک جاری رہے گا، تاہم آگ کی شدت خطرناک حد تک بڑھنے کے باعث ریسکیو اہلکاروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پلازہ میں داخلی و خارجی راستے، ایمرجنسی ایگزٹس اور کھڑکیاں بند ہونے کے باعث اموات میں اضافہ ہوا۔

ڈی جی ریسکیو کے مطابق مجموعی طور پر 80 فیصد سرچ آپریشن مکمل ہو چکا ہے، جبکہ ملبہ ہٹانے کے عمل میں مزید دو سے چار دن لگ سکتے ہیں۔ بریفنگ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ پلازہ میں آگ سے بچاؤ کے مؤثر انتظامات موجود نہیں تھے اور 1200 دکانوں کے لیے صرف 200 فائر ایکسٹنگوشر دستیاب تھے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیرِاعلیٰ سندھ گیانچند ایسرانی نے کہا کہ سندھ حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ گل پلازہ سانحے سے متاثرہ افراد اور لواحقین کو ہر ممکن اور بھرپور مدد فراہم کی جائے گی اور غفلت کے ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

53 / 100 SEO Score

One thought on “گل پلازہ سانحہ: محکمہ بحالی کا ہنگامی اجلاس، 86 افراد لاپتہ، سرچ آپریشن جاری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!