ایسٹ بریگیڈ پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، خاتون سے چھینے گئے زیورات برآمد، ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: ایسٹ بریگیڈ پولیس کا پارکنگ پلازہ کے قریب ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان ایک خاتون سے زیورات چھین کر موٹر سائیکل پر فرار ہو رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

سندھ بھر میں فائر سیفٹی قوانین پر سختی، ایس بی سی اے کی 35 عمارتوں کا معائنہ، نوٹس جاری

پولیس نے ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان زخمی ہو گئے، جنہیں قابو میں لے لیا گیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے پستول بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے زیورات اور موٹر سائیکل 125 برآمد کر لی۔ زخمی ملزمان کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت اور سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “ایسٹ بریگیڈ پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ، خاتون سے چھینے گئے زیورات برآمد، ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!