امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری پروگرام کے حصول سے متعلق ایک بار پھر سخت خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو اپنی جوہری سرگرمیاں مکمل طور پر بند کرنا ہوں گی، بصورت دیگر امریکا کارروائی سے گریز نہیں کرے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے سے متعلق پی ٹی اے کی تفصیلی رپورٹ پیش
امریکی میڈیا سی این بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ایران نے اپنا جوہری پروگرام دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کی تو امریکا فوری اقدام کرے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں امریکی کارروائی نے ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکے رکھا، اور اگر امریکا نے ایران کے ایٹمی نظام کو نشانہ نہ بنایا ہوتا تو ایران محض دو ماہ کے اندر جوہری ہتھیار حاصل کر لیتا۔
صدر ٹرمپ نے انٹرویو کے دوران زور دیا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش ترک کرنی چاہیے، تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ ایران کے خلاف مزید کسی فوجی کارروائی کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔
امریکی صدر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ایران میں سڑکوں پر اندھا دھند افراد کو نشانہ بنایا جا رہا تھا، لیکن ان کی جانب سے فوجی کارروائی کی دھمکی کے بعد ایرانی حکام نے سینکڑوں افراد کو پھانسی دینے کا ارادہ ترک کر دیا۔
