کراچی میں وفاقی حکومت نے سندھ کے اسکول ایجوکیشن کے شعبے کی مدد کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے تین اضلاع میں اسکولوں کے فیلڈ دفاتر کی تعمیر کے لیے 19 کروڑ روپے کی منظوری دے دی۔ یہ دفاتر ضلع وسطی، کورنگی اور ملیر میں قائم کیے جائیں گے۔
سندھ حکومت اور وفاق کا تاریخی ریلوے منصوبوں پر معاہدہ 858 کلومیٹر نیٹ ورک کی جدید کاری کا آغاز
وفاقی حکومت کے پلاننگ کمیشن نے ہر ضلع کے لیے الگ الگ پی سی ون تیار کی اور محکمہ اسکول ایجوکیشن کو ارسال کر دی ہے۔ محکمہ منصوبہ بندی سندھ کی منظوری کے بعد وفاقی وزارت خزانہ فنڈز جاری کرے گی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کے حکام نے بتایا کہ فیلڈ دفاتر نہ ہونے کی وجہ سے اسکولوں کی نگرانی اور انتظامی کام متاثر ہو رہے تھے، اور فنڈز کی منظوری کے بعد یہ مسائل حل ہونے کی توقع ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے یہ اقدام سندھ میں تعلیمی معیار بہتر بنانے اور انتظامی سہولیات کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

