مددگار-15 کا بروقت ایکشن ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار مسروقہ موبائل برآمد

پولیس مددگار-15 کو ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوتے ہی فوری اور مؤثر رسپانس دیا گیا۔ مددگار-15 پاپوش کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ کالر سے چھینا گیا موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا۔
Thursday, 1st January 2026

پولیس کے مطابق کالر نے مددگار-15 پر اطلاع دی تھی کہ ڈکیت اس سے موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی مددگار-15 اہلکاروں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے موبائل فون کی لوکیشن ٹریس کی اور فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔

موقع پر پہنچ کر کالر کی نشاندہی پر ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے مسروقہ موبائل فون برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ موبائل فون سمیت متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

کالر نے مددگار-15 کی بروقت اور فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے پولیس کے پیشہ ورانہ رویے کی تعریف کی ہے۔

62 / 100 SEO Score

One thought on “مددگار-15 کا بروقت ایکشن ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار مسروقہ موبائل برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!