سالِ نو کی پہلی بڑی کارروائی، ہوائی فائرنگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار

کراچی: سالِ نو 2026 کے آغاز پر ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایات پر تھانہ گلبرگ پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث تین ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

نئے سال کی خوشیاں فائرنگ کی نذر، کراچی میں 20 افراد زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئے

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عثمان، بلال اور بلاول کے ناموں سے ہوئی ہے، جن کے قبضے سے ہوائی فائرنگ میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ گلبرگ میں سالِ نو کے پہلے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، جبکہ ہوائی فائرنگ اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزامات کے تحت مقدمات کا اندراج مکمل کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہوائی فائرنگ جیسے خطرناک فعل میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

60 / 100 SEO Score

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!