رکن سندھ اسمبلی محمد عامر صدیقی نے چیئرمین جناح ٹاؤن کے خلاف انکوائری رپورٹ جمع نہ ہونے پر ACC-I سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

رکن سندھ اسمبلی محمد عامر صدیقی نے چیئرمین جناح ٹاؤن رضوان عبدالسمیع کے خلاف انکوائری رپورٹ دوبارہ اینٹی کرپشن کمیشن ACC-I کے سامنے رکھنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
کم سن بلوچ بچی کو خودکش حملے کے لیے استعمال کرنے کی سازش ناکام کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا

واضح رہے کہ چیئرمین جناح ٹاؤن کے خلاف انکوائری کا کیس 5 اگست 2025 کو ACC-I میں زیرِ التواء تھا اور انکوائری رپورٹ 60 دن کے اندر جمع کرانا لازم تھا۔ تاہم سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ACC-I کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کیا، جس کے باعث مقررہ مدت کے بعد بھی رپورٹ جمع نہیں ہو سکی۔

محمد عامر صدیقی نے اس تاخیر کو عوامی مفاد اور شفافیت کے منافی قرار دیتے ہوئے چیئرمین اینٹی کرپشن کو باضابطہ خط لکھا ہے۔ رکن سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ تاخیر کے باعث احتسابی عمل پر سوالات اٹھتے ہیں اور عوامی فنڈز کے ممکنہ غلط استعمال پر تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ انکوائری کا عمل شفاف اور بروقت ہونا چاہیے تاکہ عوام کے حقوق اور سرکاری نظام پر اعتماد قائم رہے۔

WhatsApp Image 2025 12 29 at 5.10.44 PM

60 / 100 SEO Score

One thought on “رکن سندھ اسمبلی محمد عامر صدیقی نے چیئرمین جناح ٹاؤن کے خلاف انکوائری رپورٹ جمع نہ ہونے پر ACC-I سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!