آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر بریٹ لی کو شاندار کرکٹ کیریئر کے اعتراف میں آسٹریلین کرکٹ ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
ڈھاکا: انقلاب مانچا کے ترجمان شریف عثمان ہادی کے قتل کے مرکزی ملزمان بھارت فرار
تفصیلات کے مطابق بریٹ لی نے 1999 سے 2012 تک تینوں فارمیٹس میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور اپنی برق رفتار بولنگ کے باعث دنیا بھر میں پہچان حاصل کی۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 76 میچز کھیلتے ہوئے 310 وکٹیں حاصل کیں۔
ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں بریٹ لی نے 221 میچز میں 380 وکٹیں اپنے نام کیں، جبکہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 25 میچز کھیل کر 28 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق بریٹ لی کا شمار آسٹریلیا کے کامیاب ترین اور خطرناک فاسٹ بولرز میں ہوتا ہے، جنہوں نے اپنی رفتار، فٹنس اور جارحانہ انداز سے عالمی کرکٹ پر گہرے نقوش چھوڑے۔
