2025 نیٹ فلکس کے لیے تاریخی سال، عالمی سطح پر میگا ہٹ سیریز نے ریکارڈ توڑ دیے

اس سال نیٹ فلکس پر نشر ہونے والی متعدد سیریز نے عالمی سطح پر غیرمعمولی مقبولیت حاصل کرتے ہوئے اسٹریمنگ کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔ سال 2025 نیٹ فلکس کے لیے ایک تاریخی سال ثابت ہوا، جہاں مشہور سیریز ’اسکوڈ گیم‘ (سیزن 3) اور ’وینز ڈے‘ (سیزن 2) نے ویوز کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے۔

سابق فاسٹ بولر بریٹ لی آسٹریلین کرکٹ ہال آف فیم میں شامل

سسپنس اور تھرلر کے شائقین کے لیے ’اسٹرینجر تھنگز‘ کا فائنل سیزن خاص توجہ کا مرکز رہا، جبکہ برطانوی کرائم سیریز ’ایڈولیسنس‘ (Adolescence) بھی مقبول ترین سیریز میں شامل رہی۔ اسی طرح ’جینی اینڈ جارجیا‘ کے تیسرے سیزن نے مضبوط کہانی اور جذباتی موڑ کے باعث ناظرین کو اسکرین سے جوڑے رکھا۔

جنوبی ایشیائی مواد نے بھی 2025 میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ بھارتی سیریز ’دہلی کرائم‘ (سیزن 3) میں شیفالی شاہ کی شاندار اداکاری نے عالمی ناظرین کو متاثر کیا، جبکہ ’دی گریٹ انڈین کپل شرما شو‘ نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھا جانے والا نان فکشن شو بن کر سامنے آیا۔

ان بلاک بسٹر سیریز کی بدولت 2025 کو عوامی مقبولیت اور ویورشپ کے اعتبار سے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کا کامیاب ترین سال قرار دیا جا رہا ہے۔

63 / 100 SEO Score

One thought on “2025 نیٹ فلکس کے لیے تاریخی سال، عالمی سطح پر میگا ہٹ سیریز نے ریکارڈ توڑ دیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!