کراچی کے ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین غلام حسین سوہو نے جماعت دہم سائنس و جنرل گروپ (ریگولر اور پرائیویٹ) کے دوسرے سالانہ (ضمنی) امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.bsek.edu.pk پر دستیاب ہیں۔
اسلام آباد: ایف آئی اے کی قومی اسمبلی کمیٹی میں ہوشربا انکشافات، بیرون ملک بھیک مانگنے اور غیر قانونی سفر کے حوالے سے اعداد و شمار
ناظم امتحانات محمد ضیا الحق کے مطابق سائنس و جنرل گروپ میں 14,827 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی تھی، جن میں سے 13,692 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کی تعداد 9,447 رہی جبکہ 4,241 امیدوار ناکام قرار پائے۔
کامیاب امیدواروں میں 33 نے اے ون گریڈ، 269 نے اے گریڈ، 1,399 نے بی گریڈ، 4,725 نے سی گریڈ، 2,905 نے ڈی گریڈ اور 53 نے ای گریڈ حاصل کیا۔ مجموعی طور پر کامیابی کی شرح 69 فیصد رہی۔
چیئرمین غلام حسین سوہو نے اس موقع پر کہا کہ نتائج گزشتہ سال کے مقابلے میں دو ماہ پہلے جاری کیے گئے اور اساتذہ کرام و بورڈ کے امتحانی عملے کی شفاف اور بروقت کوششیں قابل ستائش ہیں۔